93

پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ کے مرکزی قائدین نے صدر محمد بشیر وڑائچ کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی

ملکوال(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ کے مرکزی قائدین نے صدر محمد بشیر وڑائچ کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی اور اساتذہ کے مسائل پیش کئے تفصیلات کیمطابق پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کی مرکزی سینئر قیادت کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں سے ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کے تمام اساتذہ اکرام کے مسائل پیش کئے
ملاقات میں پی ٹی یو پنجاب عباسی گروپ کے مرکزی صدر چوہدری محمد بشیر وڑائچ، سیکرٹری جنرل راجہ شاہد مبارک، چیئرمین قاضی محمد عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ارشد ڈڈ ، ضلعی صدر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر محمد نواز انجم کے علاوہ راولپنڈی، اوکاڑہ، پاکپتن، مری، لاہور قصور، میانوالی اضلاع کے صدور بھی شامل تھے پی ٹی یو کے رہنماؤں نے جو مطالبات پیش کئے ان میں
پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی پروموشن ، اے ای اوز اور ایس ایس ایز کی مستقلی، پے پرٹیکشن کیس پر عملدرآمد، پنجاب کے اساتذہ کے دو کیڈر بنانے کی تجویز، ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ، لیو انکیشمنٹ کی بحالی، ریشنلائزیشن پالیسی میں تبدیلی،
ایس ٹی آر کے مسائل کا حل اور دیگر کئی مسائل شامل تھے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام مسائل کا بغور جائزہ لیا اور ان تمام مسائل کو جلد از جلدحل کروانے کی یقین دھانی کرائی اس کے علاوہ وزیر تعلیم نے پی ٹی یو عباسی گروپ کے تمام سینئر رہنماؤں کی اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ انشاللہ امید ہے کہ ان کے دور میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہتری ہوگی اور اساتذہ کرام کو عزت و احترام ملے گا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں