126

بلا مقابلہ سینئر صحافی میڈیا پرسن فیصل شیخ کو صدر اور معروف صحافی آصف حسین عطاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا.

گلیانہ(بیورو چیف)گلیانہ پریس کلب کا اہم اجلاس فیصل شیخ صدر اور آصف حسین عطاری بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مجلس عاملہ باو محمد یاسین نے ممبران پریس کلب گلیانہ کی مشاورت سے سال 2024 کے لئے بلا مقابلہ سینئر صحافی میڈیا پرسن فیصل شیخ کو صدر اور معروف صحافی آصف حسین عطاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا.اجلاس میں موجود گلیانہ پریس کلب کے ممبران نے شیخ فیصل اور آصف حسین عطاری کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔نئے منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر پہلے سے زیادہ اور بھرپور محنت کے ساتھ گلیانہ پریس کے پلیٹ فارم سے عوام کے مسائل کو احکام بالا تک پہنچائیں گے اور گلیانہ پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مزید جدو جہد کریں گے اور جلد ہی گلیانہ پریس کلب کی کابینہ 2024 کا بھی اعلان کریں گے ۔اس موقع پر چوہدری خالد پرویز ،ذولفقار بٹ،سابق صدر گلیانہ پریس کلب محمد شہباز ،حاجی نعیم اقبال ،چوہدری باؤ یاسین ،چوہدری عمر وقاص،شکیل کھرل،ڈاکٹر نزاکت علی ،راجہ جاوید اقبال ،ملک شہزاد اعوان موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں