134

مندی بہاوالدین کا تحفظ شدہ جنگلی جانور رکھنے اور ناجائز شکار کرنے والوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

منڈی بہاوالدین
سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگزیب اور مدثر ملک صاحب ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لاہور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وائلڈ لائف سٹاف مندی بہاوالدین کا تحفظ شدہ جنگلی جانور رکھنے اور ناجائز شکار کرنے والوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری۔


تفصیل کے مطابق مجاہد کلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف منڈی بہاوالدین کی ہدایات پر وائلڈ لائف سٹاف تحصیل پھالیہ اور منڈی بہاؤالدین نے ناصر اقبال اور اعجاز احمد وائلڈ لائف انسپکٹر کی قیادت میں دریائے چناب کے علاقے رنڈالی سے ایک شکاری کو تحفظ شدہ مرغابیوں کے غیر قانونی شکار پر گرفتار کیا۔ ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ منڈی بہاؤالدین کے روبرو پیش کیا گیا۔ علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کیس پراپرٹی: ایک ریپیٹر گن 12 بور, 09 کارتوس، چاقو، الیکٹرک کال، موجو اور کیموفلاج یونیفارم بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وائلڈ لائف سٹاف تحصیل ملکوال نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ پبلک ٹرانسپورٹ ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے تحفظ شدہ دو سو گھریلو چڑیاں، بجڑے اور ویور برآمد کیے۔ ملزم کو 10000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ ضبط شدہ چڑیوں کو ڈفر جنگل پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں آزاد کر دیا گیا۔
مجاہد کلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف منڈی بہاوالدین نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے بابت وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور ڈپٹی کمشنر صاحب سے میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔ جنہوں نے مکمل تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں