60

رمضان المبارک ہمیں جذبہ خیر سگالی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کہ یہ کہیں نظر نہیں آتا سید شاہ فیصل نقوی

( سید معظم نعیم شاہ تحصیل رپورٹر)
رمضان المبارک ہمیں جذبہ خیر سگالی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کہ یہ کہیں نظر نہیں آتا
سید شاہ فیصل نقوی
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید شاہ فیصل نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں جذبہ خیر سگالی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کہ یہ کہیں نظر نہیں آتا صاحب ثروت اپنے خاندان کے ساتھ بازاروں اور شاپنگ مالز میں خریداری کرتے نظر آتے ہیں جبکہ غریب اپنے گھروں میں سسک رہے ہوتے ہیں لوگوں کو یہ دوغلا پن چھوڑ کر اخوت ،ہمدردی اور غمگساری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مہنگی اشیاء کا استعمال ترک کر کے ان غریبوں کا ساتھ دینا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں