131

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ملک بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد امن و امان کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ملک بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد
امن و امان کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ضبط و تحمل،بھائی چارے اور انسانیت کے ساتھ محبت کا درس دیا ہے:چیئرمین
ہم سب کو پاکستان کو پرامن بنانے کا عہد کرنا ہوگا جہاں بلا تفریق تمام کمیونٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں:پیغام
اسلام اور آئین پاکستان اقلیتی برادری کو مساوی حقوق دیتا ہے اور ان کے ساتھ میانہ روی سے پیش آنے کا درس دیتا ہے:گفتگو
پاکستان میں موجود ہر ایک شخص پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی بقا کیلئے اپنا کردار کرے:اظہار خیال
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک دیتے ہوئے اپنے تہینتی پیغام میں کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے تاکہ آپس میں پیار و محبت اور اتحاد و اتفاق کا جذبہ پروان چڑھے،حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ضبط وتحمل، بھائی چارے اور انسانیت کے ساتھ محبت کا درس دیا ہے،آج کے دن ہم سب کو پاکستان کو پرامن بنانے کا عہد کرنا ہوگا جہاں کمیونٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہوں اورملک کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسلام اقلیتی برادری کو مساوی حقوق دیتا ہے اور ان کے ساتھ میانہ روی سے پیش آنے کا درس دیتا ہے اور پاکستان کا آئین بھی تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نا صرف ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے تاہم پاکستان میں موجود ہر ایک شخص کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی بقا کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
30.03.2024

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں