63

فواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں، حاجی مرزا عبدالمجید

فواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں، حاجی مرزا عبدالمجید
مظفرآباد (ندیم اقبال )مرکزی صدر انجمن تاجران منڈی بہاوالدین حاجی مرزا عبدالمجید نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں۔ شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران حاجی مرزا عبدالمجید نے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور برادر ملک چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے، جسے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔ حاجی مرزا عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں