171

اوورسیز پاکستانی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالجبار رامے مرحوم نے آج سے تقریبا 3دہائی قبل فرانس کے دل پیرس میں حلقہ احباب ادارہ بنانے کا اپنے دوست احباب کے ساتھ مل کر خواب دیکھا سوچا

پیرس فرانس (طاہرمنیروڑائچ)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالجبار رامے مرحوم نے آج سے تقریبا 3دہائی قبل فرانس کے دل پیرس میں حلقہ احباب ادارہ بنانے کا اپنے دوست احباب کے ساتھ مل کر خواب دیکھا سوچا تاکہ دیار غیر میں بسنے والے اپنے مسلم بھائیوں کو اللہ کی عبادت کرنے میں خدمت کا مرکز بنانے کا سوچا تاکہ دیار غیر میں آسانی ہو اور وہ باجماعت نماز بھی ادا کر سکیں ۔۔۔دوست احباب کے تعاون سے مسجد تعمیر ہوئی اور عبادات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔
عبدالجبار رامے گزشتہ ہفتے اللہ کے حضور پیش ہو گئے ۔۔انتہائی نیک سیرت انسان تھے نا صرف اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی بلکہ ہمیشہ معاشرے کی اصلاح اور فروغ اسلام کی کوشش میں زندگی بسر کی ۔۔اج اسی جامع مسجد میں جو مرحوم نے آج سے قریب 30سال قبل بنائی تھی اس میں ان کے ایصال ثواب کے لیے دوست احباب اور عزیز واقارب نے قل خوانی کا اہتمام کیاجس میں سماجی و کاروباری شخصیات قیصر چوہدری ،خالد قریشی ،ملک وقار ،مدثر شاہ اور چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ سمیت دیگر بہت ساری شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گی۔
انسان زندگی میں اگر اچھے کام سر انجام دے گا تو رہتی دنیا تک نا صرف اسے یاد رکھا جاے گا بلکہ اس کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے نہ رکنے والا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں