154

ناصر عباس تارڑ کی منڈی بہاؤالدین کے لئے سماجی خدمات قابل تحسین ہیں

پیرس (طاہرمنیروڑائچ)پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ اور اخوت کے باہمی اشتراک سے اخوت فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
ناصر عباس تارڑ کی منڈی بہاؤالدین کے لئے سماجی خدمات قابل تحسین ہیں

۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت فرانس کی بنیاد رکھ دی-
پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے بانی معروف سماجی شحصیت ناصر عباس تارڑ اور ان کے ساتھیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا- پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے اعجاز بابر ساہی نے کیا-
پیرس کے معروف نعت خواں عاشق رندھاوی نے آقا دو جہاں ص کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا- پروگرام کی نقابت کے فرائض پیرس کے سنیر صحافی صاحبزادہ عتیق اور پاکستان کی معروف اینکر محترمہ فرح اقرار نے سر انجام دئیے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ خواب وہ نہیں ہوتے جو سوتے میں دیکھے جاتے ہیں، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہ دیں ۔ قرض حسنہ کے ساتھ ساتھ اخوت فری تعلیم کے مشن پر بھی عمل پیرا ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں پہلے آئی ٹی ایکسیلینس سنٹر کے لئے آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ناصر عباس تارڑ نے منڈی بہاؤالدین کو ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کیا ہؤا ہے ، اور آئی ٹی ایکسلینس سنٹر سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا اس لئے اس اخوت کے اس سنٹر کے لئے دل کھول کر عطیات دیں، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ فرانس کی مقامی فلاحی تنظیموں کے لیے بھی عطیات دیا کریں اس سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا- انہوں کہا کہ فرانس میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے حصے کی شمع جلاکر مواخات مدینہ کا پیغام عام کیا ہے۔
یوکے اینڈ یورپ اخوت کے صدر عارف انیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ آگے بڑھنے کی لگن سے ہی کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔جس ملک میں موجود ہیں وہاں کے معاشرے میں اپنی جگہ بنائیں ، یہاں کی سیاست میں اپنا نام بنائیں ، آپ کی کامیابی آپ کی نسلوں کے لئے مشعل راہ اور آپ کے آبائی وطن کے لئے فخر کا باعث ہوگی۔

ناصر عباس تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا گزشتہ بیس سال سے پی پی اے ٹی کے زیر اہتمام صحت ، تعلیم ، شعور سکالر شپ ، مالی امداد رضاکاریت کے جذبے کوفروغ دینے کیلئے ۔ اوورسیز کے تعاون سے مختلف منصوبے کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہیں ، ناصر تارڑ نے منڈی بہاؤالدین اوورسیز ہسپتال اور دوسرے پراجیکٹس کے لئے تعاون کرنے والے اہل فرانس کو خراج تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیااور آئی ٹی ایکسلینس سنٹر کے لئے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔مہمانوں نے آئی ٹی ایکسلینس سنٹر کے طلباء کی فری تعلیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے کے عطیات دئے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت فرانس کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا۔پیرس میں ہونے والی اس شاندار پر وقار تقریب میں یوکے یورپ سے اہم سماجی شخصیت اپنے حصے کی شمع کے ہیرو عبدالرؤف گوندل نے آنے والے مہمانان گرامی کا استقبال کیا، جرمنی سے آصف سکندر ، ظفر گوندل ، پاکستان سے ایڈیشنل سیشن ججز دلدار حسین شاہ ، محمد اعظم وڑائچ نے دوستوں سمیت شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں