81

لیہ پولیس کارکردگی سال 2022ء،سال بھر میں کل7010درج ہونے والے مقدمات میں 9215ملزمان گرفتارکرکے8کروڑ 95لاکھ 44ہزار871روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

لیہ پولیس کارکردگی سال 2022ء،سال بھر میں کل7010درج ہونے والے مقدمات میں 9215ملزمان گرفتارکرکے8کروڑ 95لاکھ 44ہزار871روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکاروائی 346مقدمات درج کرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،980مجرمان اشتہاری،787عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے ۔ترجمان لیہ پولیس.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد ناصر سیال کی زیر قیادت لیہ پولیس نے سال 2022میں کل7010مقدمات درج کیے ،جن میں قتل کے30،اقدام قتل70، ضرر250، کار سرکار میں مزاحمت53، ، اغو،زنائ،زنا بالجبر،مہلک حادثہ، غیرمہلک حادثہ،گینگ ریپ ،بد فعلی کے995، ڈکیتی04، سرقہ بالجبر101،سرقہ وہیکل576، نقب زنی419، سرقہ مویشی کے174مقدمات شامل ہے، ان مقدمات میں ملوث 9215ملزمان کو گرفتارکرکے چالان عدالت کیاجاچکاہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 08کروڑ95لاکھ44ہزار871 روپے کی مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 346مقدمات درج کرکے 216بوتلیں شراب،11506لیٹر شراب ،3372کپیاں،4360 لیٹرلہن، 40بٹھیاں شراب،165.305 کلوگرام چرس،9.350کلوگرام ہیروئن،30کلوبھنگ برآمدکرکے سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا جبکہ اسلحہ کے بھی 363مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف02،رائفل19،بندوق21،کاربین03 ،رپیٹر08،ریوالور14،،پسٹل,293دیگر 06جبکہ ایمونیشن2145عدد برآمدکیا گیا ،980 مجرمان اشتہاری جن میں 71سنگین مقدمات میں مطلوب تھے شامل ہیں گرفتارکئے گئے اور 787عدالتی مفرور بھی گرفتارکئے گئے،اس کے علاوہ ہارون مسیح موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروئی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے گینگ سر غنہ ہارون مسیح سمیت دیگر اشفاق مسیح ،محمد رمضان کو گرفتارکرکے 03لاکھ 43ہزار روپے نقدی جبکہ 07لاکھ روپے مالیت کے 05مسروقہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کیے گئے ،ملزمان کے خلاف 24سے زائد مقدمات ٹریس کیے گئے ،ترجمان لیہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او لیہ کے ویژن کے مطابق ضلع کو کرائم سے پاک کرنے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں