143

موضع ٹھیڑی ضبطی کے رہائشی سابقہ ناظم یونین کونسل حاجی محمد سلیم غوری کے چھوٹے بھائی محمد نعیم غوری نے چیرمین یونین کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

موضع ٹھیڑی ضبطی کے رہائشی سابقہ ناظم یونین کونسل حاجی محمد سلیم غوری کے چھوٹے بھائی محمد نعیم غوری نے چیرمین یونین کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

چنی گوٹھ(محمد فہیم شاہد)
تفصیل کے مطابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل محمد نعیم غوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بھائی حاجی محمد سلیم غوری پچھلے ادوار میں سابقہ ناظم یونین کونسل رہ چکے ہیں-ان کی خدمات علاقے کے لوگوں کیلئے بےمثال ہیں اور اب میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا عوام کی بے لوث خدمت کیلئے پرعزم ہوں ساتھیوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ان کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کروں گا ہمارا ویژن اور مشن عوام کی خدمت و فلاح و بہبود ہے اور میں منتخب ہوکر علاقے کے عوام کی بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عمل کریں گے بلدیاتی سطح پر شہریوں کے مسائل عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔جو اقدامات اٹھائیں گے اُسے عملی جامہ پہناکر دکھائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں