95

گوجرانوالہ مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرانوالہ مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
گوجرانوالہ (فرنٹ ڈیسک ارم شہزادی) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست ملزم کو پولیس مال کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ دھلے کی حدود میں واقع عزیز کراس فلائی اوور پر گھات لگائے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی، حملے کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو ابوبکر نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے سامنے شوہر کو قتل کیا تھا، ملزم کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں