بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ، نزاکت بشیر نے چھٹیوں سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا

49

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کم سے کم کی جائیں، چیف ایگزیکٹو نزاکت بیٹری نزاکت بشیر
منڈی بہاوالدین پھالیہ (غلام مجتبیٰ )چیف ایگزیکٹو نزاکت بیٹری نزاکت بشیر نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بلاوجہ متاثر نہیں ہونا چاہیے، اس لیے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی تعداد کم سے کم رکھی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ رِٹ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نزاکت بشیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تعلیم ہر بچے کی بنیادی ضرورت ہے اور تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل طلبہ کی بہتر کارکردگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار یا طویل تعطیلات کے باعث نہ صرف طلبہ کا تعلیمی حرج ہوتا ہے بلکہ والدین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نزاکت بشیر نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت طلبہ، والدین اور اساتذہ کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے اور جہاں ممکن ہو چھٹیوں کا دورانیہ کم رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تعلیمی اداروں کا باقاعدگی سے کھلا رہنا ضروری ہے، تاکہ نصاب بروقت مکمل اور طلبہ کی تعلیمی بنیاد مزید مضبوط بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں