کوٹلی بجاڑ تا دادوبرسالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،
بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایم این اے چوہدری محمد الیاس صرف وعدوں تک محدود
گلیانہ ( آصف حسین عطاری) تفصیل کے مطابق کوٹلی بجاڑ تا دادوبرسالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ روزانہ سفر کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے جگہ جگہ گہرے گھڑے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل خراب ہو رہے ہیں دادوبرسالہ ،گجر کوٹلہ اور رام گڑھ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد الیاس کو اس وجہ سے ووٹ دئیے تھے کہ وہ اقتدار میں آ کر اس دیرینہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے چوہدری الیاس نے ایم این اے منتخب ہوتے ہی دادوبرسالہ ،گجر کوٹلہ،رام گڑھ کو لاوارث چھوڑ دیا ،بار بار ان کے پاس جا کر ایم این اے کی توجہ اس سڑک کی طرف مبذول کرائی گئی مگر آج تک ایم این اے چوہدری محمد الیاس لالی پاپ دے رہے ہیں اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ووٹران و سپوٹران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے ہم نے ووٹ اس لیے نہیں دئیے تھے کہ ہمارے دیہاتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا جائے عوام نے دوبارہ ایم این اے چوہدری محمد الیاس سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گلیانہ تا دادوبرسالہ روڈ کی تعمیر و بحالی کے لیے جلد از جلد ترقیاتی فنڈز منظور کیے جائیں تاکہ اہلِ علاقہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔