چوہدری فیصل عباس کی کامیابی یقینی، یونین کونسل 16سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: چوہدری مجاہد فاروق وڑائچ
منگووال (فیصل وڑائچ سے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور رہنما مسلم لیگ ن جاموں بولہ چوہدری مجاہد فاروق وڑائچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 16 سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری فیصل عباس وڑائچ کی کامیابی یقینی ہے اور وہ عوامی اعتماد کے باعث بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری فیصل عباس وڑائچ ایک متحرک، عوام دوست اور علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ امیدوار ہیں، جنہیں مسلم لیگ ن کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 16 کے عوام بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی، خدمت اور عوامی رابطے کی سیاست کو ترجیح دیتے ہوئے چوہدری فیصل عباس وڑائچ کے حق میں اپنا فیصلہ دیں گے۔چوہدری مجاہد فاروق وڑائچ نے کہا کہ چوہدری رضا علی وڑائچ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری ہے اور یونین کونسل 16 میں چوہدری فیصل عباس وڑائچ کو کامیاب کرانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور ساتھی متحد ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کے بعد چوہدری فیصل عباس وڑائچ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے