چیمبر آف کامرس کے نئے ایگزیکٹو ممبران کو صدر دیوان معیز اللہ کی مبارکباد
منڈی بہاءالدین: صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دیوان معیز اللہ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیادت کاروباری برادری کی بہتری اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دیوان معیز اللہ کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس کاروباری طبقے کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ صدر چیمبر نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا بروقت حل اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ممبران چیمبر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کاروباری برادری کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔