دنیا میں نئی ہلچل؟ بڑا عالمی فیصلہ قریب

58

دنیا کی نظریں اقوام متحدہ پر، مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین جنگیں عالمی اجلاس کا مرکز بن گئیں

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل دنیا بھر کے تقریباً 130 ممالک کے رہنماؤں کی آمد متوقع ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی جاری جنگیں عالمی اجلاس کے اہم ترین موضوعات میں شامل ہوں گی۔

رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی تنازعات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اس کے لیے عالمی سطح پر ضوابط کی ضرورت پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ عہدہ بھی 2026 کے اختتام پر مکمل ہونے جا رہی ہے، تاہم ان کے جانشین کے حوالے سے ابھی کوئی واضح امیدوار سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب یوکرین جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر اقوام متحدہ کی جانب مرکوز کر دی ہے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے رہنما اپنے اپنے مؤقف پیش کریں گے، جبکہ عالمی امن، سلامتی اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی اختلافات پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے باعث اس سال اقوام متحدہ کا اجلاس غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں