215

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنرمند بنائے گی،جیل سمال فیکٹریز بھی لگاٸی جاٸیں گی،چیمبر کے وفد کی صدر حیدر رضا نقوی کی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنرمند بنائے گی،جیل سمال فیکٹریز بھی لگاٸی جاٸیں گی،چیمبر کے وفد کی صدر حیدر رضا نقوی کی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات،معاملات کو حتمی شکل دینے پراتفاق
منڈی بہاوالدین قیدیوں کو ہنرمند بنانے اور قیدیوں کو جیل میں روز گار فراہم کرنے کے پنجاب حکومت کے پروگرام کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین کے وفد نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہانگیر ڈوگر نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کو ہنرمند بنانےاورانہیں جیل کے اندرروزگارفراہم کرنے کے لیے صوبہ پنجاب کی بڑی جیلوں میں قیدیوں یہ روزگار کی سہولت فراہم کی گٸی ہےاسی طرح منڈی بہاوالدین جیل کے قیدیوں کوبھی ہنر مند بنانے اور انہیں روزگاربنانے کےپروگرام شروع کیا جارہاہے۔اس لیے سزا پانے والے قیدی نہ صرف ہنرمندبنیں گے بلکہ جیل سے روزگار کماکر گھروں میں رقوم بھی بھجواسکیں گے۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید حیدر رضا نقوی نے اس موقع پرکہاکہ چیمبرقیدیوں کی فلاح وبہبود اورانہیں فعال رکن بنانے کے بھر پورفراہم کرے گا۔اور جیل کے اندر سمال فیکٹریز لگاکر نہ صرف قیدیوں کو ٹریننگ دی جاٸے گی بلکہ انہیں روزگار بھی فراہم کیاجاٸے گاتاکہ وہ جیل میں رہتے ہوٸے اپنے خاندانوں کفالت کرسکیں۔ اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاوفد جلد لاہور اور فیصل آباد جیل کا دورہ کریگا۔اور وہاں قیدیوں کے لیے روزگار کے مواقعوں کا جاٸزہ لے گا۔تاکہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں بھی اسی طرز پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔وفد میں رانا نوشاد، عبدالحمید بلند ظفر حمید خان،لالہ محمد اعظم اور ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی ظفر راں مدثر سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بھی موجود تھے۔
بیورو رپورٹ ندیم اقبال منڈی بہاوالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں