131

گلیانہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت احمد رضا بٹ نے پریس کانفرنس

گلیانہ (آصف حسین عطاری)یہ الیکشن نہیں بد ترین سلیکشن ہےعوامی مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کا ہے/ احمد رضا بٹ
تفصیلات کے مطابق گلیانہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت احمد رضا بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بد ترین سلیکشن ہے
عوامی مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کا ہے حکومت بنانے کا حق عمران خان اور ان کی پارٹی کا ہے میاں محمد نواز شریف کو چاہیے کہ تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کریں اور شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھیں الیکشن 2024 میں میرے گاؤں کے معززین نے جن میں کشمیری برادری ،جٹ برادری ،راجپوت برادری ،انصاری برادری ،تارڈ برادری ،کالس برادری ،پختون برادری ،مسلم شیخ برادری شامل ہیں انہوں نے اپنی پارٹی یا سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میری درخواست پر میرے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کی اور 8فروری کو انہوں نے گلیانہ سے ہمیں سرخرو کیا اور ہم نے یہ پولنگ جیت لیا
انہوں نے کہا کہ
آج ہم نے اپنے گھر میں عمائدین معززین گلیانہ کو مدعو کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے
میری عزت مآب خواتین نے میری آواز پر لبیک کہا اور میرا مان بڑھایا اور گلیانہ میں ہمیں کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر علاقے کو دیکھیں تو ہم نے عابد رضا صاحب اور شبیر احمد صاحب کے لئے خاص محنت کی باقی علاقوں میں ان کو شکست ہوئی جب کہ ہم نے ان کو گلیانہ سے کامیابی دلوائی
اس میں ہمارے قائدین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری ،۔ صوفی محمد اکرم ،چوہدری محسن ریاض ،چوہدری ماجد علی،سلیمان امین ہاشمی ،اور ہمارے کارکنوں نے مثال مہم کی
جب کہ مجموعی طور پر کامیابی تحریک انصاف کو حاصل ہوئی ان میں ان کی گلیانہ کی ٹیم کا بھی اہم کردار رہا ہے
ہم چوہدری شاہد رضا کوٹلہ سے امید رکھتے ہیں کہ ترقی کا سفر جو عابد رضا صاحب کے دور میں رہا جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی وہ جاری گے

انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے میں اور میرا حلقہ احباب ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہیں
بحثیت مسلمان بحثیت محب وطن پاکستانی حق کی بات کرنی چاہیے اور حق کی بات تو یہ ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے
ضلع گجرات میری آنکھوں کے سامنے ہے
یہ ڈارمہ ہے
کہ ووٹ تحریک انصاف کو ملے اور کامیابی کا نوٹیفکیشن کسی اور کے نام پر جاری ہو
لوگوں کو ایک خواہ مخواہ کی ایکسر سائز کروائی گئی ہے
آر اور کو کاپی پنسل دیتے اور اسے کہتے کہ فلاں کو اتنے ووٹ دیں اور فلاں کو ایم این اے بنا دیں فلاں کو ایم پی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں