172

سانحہ چیئرنگ کراس لاہور میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی برسی

*منڈی بہاؤالدین/برسی/ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید/سانحہ چیئرنگ کراس*
سانحہ چیئرنگ کراس لاہور میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی برسی

کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی ان کے آبائی گائوں سندا گئے،قبر پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی، شہید کی یادگار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور ضلعی پولیس کی جانب سے ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں

بعد ازاں شہید ایس ایس پی کی برسی کی دعائیہ تقریب میں ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ شرکت کی، لواحقین سے تعزیت کی
ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ، محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا،شہداء نے امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا خون بہایا ہے ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں