81

شہر کا ایک نمائندہ منتخب کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ یہ اسمبلی میں ہمارے شہر کی آواز بنیں

تحریر بیو رو چیف عنصر عباس (جام پور )
شہر کا ایک نمائندہ منتخب کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ یہ اسمبلی میں ہمارے شہر کی آواز بن کر یہاں کے لوگوں کی صحت(ہسپتال) علم (سکول کالج یونیورسٹی) اور ترقی شہری خوشحالی گلی نالیاں وغیرہ ان میں سے جو چیز شہر میں نہ ہو اس کا بجٹ منظور کروا کے آگے اقدام کرے اور ہم آج بھی ایمرجنسی علاج کے کیے ڈی جی خان جاتے ہوئے راستے میں مر جاتے ہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے ڈی جی خان بہاولپور ملتان یا لاہور جاتے ہیں تو سرداروں نے کیا کیا اہم کام چھوڑ کر صرف گلی نالے والا کام کیا وہ بھی اگر سو گلیاں تھی تو تیرہ بنائیں اور فخر سے کہتے ہیں ہم نے کام کیا ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ضلع کیو نہیں بنوایا ڈبل روڈ کیوں نہیں بنوایا سیلاب جب بھی آتا ہے جامپور یا محمد پور میں کیو آتا ہے بارشیں تو زیادہ لاہور میں ہوتی ہیں وہاں آدھا گھنٹا پانی نہیں رکتابہم بارش کے تین دن تک گلیوں میں اینٹیں رکھ کر گزارہ کرتے ہیں
عوامی نمائندہ کا فرض ہے شہر کے ایس ایچ او اور اے سی وغیرہ کے کام چیک کر کے دیانت داری کی تلقین کریں ورنہ تبدیل کر دیں اور ہم اک 3800 والی کھاد کی بوری لائن لگ کر شناختی کارڈ پر ایک لیتے باقی جتنا ضرورت ہیں ابھی بھی 5300 میں لے رہے ہیں اے سی صاحب بڑے دوکانداروں سے رشوت لی یہ تو نہیں کہتا اتنا ضرور کیوں گا کہ اپنا یہ اصل کام چھوڑ کر انٹرنیٹ میں اپنی نیو سرکاری فارچونر کے ساتھ سیلفیوں میں مگن ہے یہ عوامی نمائندہ کو پتا بھی نہیں ہے یا پھر یہ بھی پیسہ لے کے چپ ہوگا لہزہ اگر ان سے کام نہیں ہوتے تو کیوں نہ ہم اپنے شہر کا بندہ منتخب کریں جو آنے والی نسل کے لئے تو کچھ اقدام کر لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں