60

یونیورسٹی آف گجرات کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کی

یونیورسٹی آف گجرات کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کیا۔
گلیانہ(بیورو چیف) یونیورسٹی آف گجرات کے سینئر پروفیسر آف انجینئرنگ ، سابق ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر محمد سلمان طاہر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے اکڈیمیا اور ریسرچ کے حوالے سے ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کیا. صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں یونیورسٹی آف گجرات کے انجینئر ڈاکٹر سلمان طاہر کو ایوارڈ سے نوازا. ڈاکٹر سلمان طاہر نے گذشتہ چند سالوں سے تحقیق و تحریر ، تعلیم و تدریس اور بطور وائس چانسلر ماہر منتظم کے شاندار کارکردگی سے ملک بھر میں امتیاز اور ایوارڈز حاصل کیے ہیں. وہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی قابل تحسین انتظامی خدمات کا لوہا بھی منوا چکے ہیں. ان کی غیر معمولی قیادت اور مستقبل بیں بصیرت ہی خواجہ فرید یونیورسٹی کی برق رفتار ترقی کی حقیقی قوت محرکہ ثابت ہوئی. بطور استاد علم کی ترسیل میں انہوں نے بطور محقق تحقیق و تحریر میں جدت اور عمدگی کے نئے آفاق متعارف کروا کر قومی و عالمی سطح پر شہرت عام حاصل کی. پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر کی بیش قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انہیں ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا. ملک بھر کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم اور محققین نے ڈاکٹر سلمان طاہر کو مبارکباد دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں