101

منڈی بہاوالدین اجووال میں ترقیاتی کام میں کروڑوں کی کرپش کے انکشافات کرپٹ عناصر کے خلاف اجووال کی عوام بول پڑے

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں اجوال سے
ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کوئی نئی بات نہیں لیکن ٹھیکدار نے اجووال میں تو ریکارڈ قائم کر دیے
اجووال میں ترقیاتی کام میں کروڑوں کی کرپش کے انکشافات کرپٹ عناصر کے خلاف اجووال کی عوام بول پڑے


رٹ نیوز شکایت سیل کے انچارج راجہ جواد انجم کی رپورٹ مطابق اجوال میں ترقیاتی سکیموں گلیوں اور نالیوں پر کرپشن کی عجب کہانی سامنے اگئی سرعام لوٹ مار کا بازار گرم ہے ناقص مٹیریل اور کرپشن نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کر دیا ٹھیکے دار سے کام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرنے والے تمام لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹھیکے دار نے اپنی کرپشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن اجوال کی عوام اب ایسا نہیں کرنے دے گی مختلف فورم اور مختلف محکمہ جات کو درخواستیں ارسال کر دی گئی ہیں ڈی سی منڈی بہاؤدین سے گزارش ہے کہ اس پر مکمل انکوائری کروائی جائے اور کرپٹ ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے قرار واقع سزا دی جائے اجوال کی عوام نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جاۓ گا محمد نواز گوندل نے ڈی سی منڈی بہاؤدین سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے کام کو بہتر کروایا جائے اس موقع پر شاہد عمران گوندل ایڈوکیٹ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیکٹری بھی اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنے ضلع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر کرپشن کو روکا جائے اور اچھے مٹیریل سے ترقیاتی کام کیے جائیں سوشل میڈیا کی جانی پہچانی شخصیت آصف ضیا آف اجووال نے کہا ہے کہ اب دور سوشل میڈیا اور میڈیا کا ہے اب کرپشن کو ہضم کرنا اتنا اسان نہیں جتنا جلد کرپشن اور ٹھیکے دار اپنے انجام کو پہنچیں گے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے اس کے لیے چاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں