201

اعتماد کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا امیدوار برائے صدر مکینیکل یونین حاجی مرزا عبدالمجید

اعتماد کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا امیدوار برائے صدر مکینیکل یونین حاجی مرزا عبدالمجید
ہم اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں راستے کی رکاوٹیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
منڈی بہاﺅالدین(ندیم اقبال) بطورِ صدر انجمن تاجران میری کارکردگی آپ کے سامنے ہے اس وقت انجمن تاجران ضلع کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو شعور تاجروں کو ہم نے دیا اس سے پہلے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا عام تاجر کو اواز دی اس کو بولنے کا حق دیا اسی طرح مکینیکل یونین کو بھی مزید مضبوط اور بہتر بنائیں گے تمام ممبران ہمارے لیے قابل احترام ہے کوئی ہمیں ووٹ دے یا نہ دے مکینیکل یونین کا ہر فرد قابل عزت ہے ہم اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے کوئی ہمارے بارے میں جس طرح کے مرضی پراپوگنڈے کرے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرے ہم رکنے والے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار مشاورتی اجلاس کے بعد نامزدگی کاغذات جمع کروانے کے موقع پر صدر انجمن تاجران حاجی مرزا عبدالمجید امیدوار برائے صدر مکینیکل یونین نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا میں تمام ساتھیوں عہدے داران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں کوشش کروں گا کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں اور ان کی قیادت احسن طریقے سے سر انجام دے سکوں اور تاجروں چھوٹے دکانداروں اور مکینیکل یونین کے ہر ممبر کی اواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاوں اس موقع پر نائب صدر انجمن تاجران مرزا ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب ملکر مکینیکل یونین کو مزید مضبوط بنائیں گے یونین کو زاتی جاگیر سمجھنے والوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا نہ کوئی کارکردگی اور نہ مکینیکل یونین کی بہتری کے لیے کوئی کام کیا ہے اب کس منہ سے ووٹ مانگیں گے
امیدوار برائے سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران محمد عرفان جٹ نے کہا کہ سینئر لیڈرز ساتھوں اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں اور انشاللہ صدر مکینیکل یونین حاجی مرزا عبدالمجید کی قیادت میں یونین کو آزاد کروائیں گے اس کو انجمن تاجران کی طرح بند کمروں سے نکال کر ورکر کی دسترس میں لے کر آئیں گے
اپنے خطاب میں انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی فاروق اعظم نے کہا کہ حاجی مرزا عبدالمجید امیدوار برائے صدر مکینیکل یونین ایک بہترین لیڈر ہیں جو انتظامیہ کو چھوٹے دکانداروں تاجروں یونین کے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں ورنہ سابقہ ریکارڈ تو سودے بازی کا تاجروں کے نام پر سیاست کرنے کا دور اب گیا وقت ہے بے داغ قیادت کا جو تاجروں کے مسائل کی بات کریں جائز حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ کرے جن کے اپنے مفاد انتظامیہ سے وابستہ ہیں وہ ہمارے حقوق کی بات کیا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں