112

جلد شہر کو سیف سٹی بنانے جارہے ہیں صدر چیمبر آف کامرس سید حیدر رضانقوی

ایک خواب تھا ہماری اپنی پہچان ہے اپنا چیمبر آف کامرس ہونا چاہیے جو پورا ہوا صدر چیمبر آف کامرس سید حیدر رضانقوی
کسی سے کوئی مقابلہ نہیں دوستوں کی مدد سے ہم اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں تاجروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں
منڈی بہاوالدین (سٹاف رپورٹر)دو سالوں کے کم عرصے میں ہم بہت سی منازل طے کر چکے ہیں ہم نے منڈی بہاوالدین کو اپنی الگ پہچان دی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وجود ضلع کے تاجروں اور عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے ابھی ہم نے
1- جنرل پولیس ویریفکیشن 2- پولیس کریکٹر سرٹیفیک برائے ویزا 3-لرنر ڈرائیونگ لائسنس4- ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید-5 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس 6-ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس لائسنس کی توثیق -7ملازمین کی رجسٹریشن 8-کرایہ داری کی رجسٹریشن9- گاڑیوں کی تصدیق 10-خواتین پر تشدد کی رپورٹ 11-ایف ائی ار کی کاپی جیسی ضروری سہولیات کا آغاز کر دیا ہے
جس سےروزانہ کی بھی تاجر فائدہ اٹھا رہے ہیں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس سید حیدر رضانقوی نے کہا کہ جو خود کچھ نہیں کر سکے جب ہم نے کر دکھایا تو ان کی روزی روٹی بند ہوگئی جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہم اپنے رفقاء اور ساتھی تاجروں کی مدد سے جلد منڈی بہاوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مزید بہتر کر یں گے چیمبر آف کامرس فرد واحد کی نہیں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور جلد شہر کو سیف سٹی بنانے جارہے ہیں

جس کے لیے متعلقہ محکموں سے کوارڈینیشن جاری ہے آخر میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر نے سوال کیا کہ صحافیوں کے لیے کیا کر رہے ہیں تو سید حیدر کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کے لیے جلد ایک بہترین پیکج کا اعلان کریں گے صحافی کالونی کے لیے متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے اور جلد کم آمدنی والے صحافیوں کی مالی امداد کے لیے بھی اقدامات کریں گے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں