111

بیرسٹر تیمور نواز جٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 27 کی کھیوڑہ صحافی علی حسن اعوان کے گھر آمد

بیرسٹر تیمور نواز جٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 27 کی کھیوڑہ صحافی علی حسن اعوان کے گھر آمد
پنڈ دادن خان( علی حسن اعوان) بیرسٹر تیمور نواز جٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 27 کی کھیوڑہ سینیئر صحافی علی حسن اعوان کے گھر آمد دادی اماں کی وفات پر اظہار تعزیت اور تا دیر سیاسی معاشی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔ بیرسٹر تیمور نواز جٹ ایک پڑھے لکھے قابل محنتی اور سلجھے ہوئے انسان ہیں دوسرے سیاست دانوں کی طرح نک چڑھا یا اپنے اپ کو کوئی بڑا 30 مار خان سمجھنے والا انسان نہیں تیمور نواز سے عموماً ملاقات ہوتی رہتی ہے آج تک ان کی شخصیت کے میں کوئی تاریکی نہیں دیکھی۔ ہماری تحصیل میں اور ضلع میں اور بہت سے سیاستدان موجود ہیں یقناً ہر کوئی اپنی اپنی جگہ قابل ۔محنتی اور لیڈر ہے لیکن تیمور نواز جٹ اگرچہ بہت کم وقت میں ان سیاست دانوں میں اپنا مقام حاصل کر گیا۔ تیمور نواز جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یوں محسوس نہیں ہوتا کہ کوئی کسی سیاستدان کسی 30 مار خان سے بات کر رہا ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی گھر کے فرد سے گفتگو کر رہا ہو یہ تیمور نواز جٹ کی شخصیت کا ایک اہم پہلو ہے۔ تیمور نواز جٹ سے ملاقات کے دوران ایک سوال پر گفتگو ہوئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو سیاست سمجھ کر کرنا چاہیے اقتدار کی ہوس بالکل نہیں رکھتا اللہ کا دیا ہوا سب کچھ موجود ہے صرف اپنے علاقے کی بھلائی اور بہتری کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اگر اللہ نے اور میری تحصیل کے لوگوں نے مجھے چنا توتحصیل کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی راہوں پر گامزن کروں گا ۔اس تحصیل کی تمام تاریکی دور کروں گا ۔تیمور نواز جٹ سے تحصیل پنڈ دادن خان کی سیاسی صورتحال پر ایک سوال جس پر ان کا جواب تھا کہ ابھی فی الحال کچھ بھی کہنا مناسب نہیں لیکن امید ہے کہ جلد کوئی اچھا فیصلہ ممکن ہوگا جس سے سیاست سے وابستہ لوگوں کی پریشانیاں کافی حد تک دور ہو جائیں گی ہمارا مقصد یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم صرف اقتدار تک محدود رہیں ملکہ اقتدار سے باہر رہ کر بھی اپنی عوام اور اپنے لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی تحصیل کے لوگوں پر فخر محسوس ہوتا ہے اور میں جہاں بھی بات کرتا ہوں صرف اپنی تحصیل اور اپنے ضلع کی بات کرتا ہوں اپنی ذات کے لیے اج تک کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ کیونکہ میری پہچان میری تحصیل ہے اور میرا علاقہ ہے تیمور نواز جٹ کے ہمراہ ملک ابوبکر اعوان بھی موجود تھے مزید اس موقع پر علی علی حسنین اعوان ملک محمد امیر وحید اختر اعوان محمد سکلین ا عوان رفیق اعوان شاہین گل محمد افضل اعوان ڈاکٹر واصف اعوان اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں