54

مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سےزائدرقم آئی جبکہ ایف آ ئی اے کی جانب سےمونس الٰہی کی 6 جائیدادیں بھی منجمد کی گئی ہیں

مونس الہی کی اکاؤنٹس/جائیدادیں منجمند
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الٰہی کی 6 جائیدادیں اور 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الٰہی کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، مونس الٰہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سےزائدرقم آئی جبکہ ایف آ ئی اے کی جانب سےمونس الٰہی کی 6 جائیدادیں بھی منجمد کی گئی ہیں۔ایف آئی اے نے عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کے خلاف کارروائی کی اور مونس الٰہی کی قصورمیں 5 ،راولپنڈی میں ایک جائیدادمنجمد کردی۔عدالت نے مونس الٰہی کےاثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا ، ایف آئی اے کے مطابق جائیدادیں منی لانڈرنگ سے بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں