64

سابقہ وزٹ کے دوران دیے گئے احکامات پر عمل درامد کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ہسپتال کا معائنہ کیا ہسپتال میں مردانہ وارڈ کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار

پنڈ دادن خان ( علی حسن اعوان)کیپٹن(ر ) سمیع اللہ فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ اپنے سابقہ وزٹ کے دوران دیے گئے احکامات پر عمل درامد کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ہسپتال کا معائنہ کیا ہسپتال میں مردانہ وارڈ کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر تمام معاملات کے متعلق معلومات حاصل کیں للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بھی ایک امتحان ہے اتنا عرصہ سے اس روڈ کانہ بن پانا بھی ایک المیہ ہے اس میں کافی قسم کی رکاوٹیں ہیں جو انشاءاللہ بہت جلد دور ہو جائیں گی ھم اور آپ کوشش کر رہے ہیں اپ بھی دعا کریں ہم بھی اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو کہ ہمارے لیے بھی بہت زیادہ ایک پریشانی کا باعث ہے یہ وہ روڈ ہے جس کے اوپر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں یہ روڈ پی ڈی خان کو موٹروے سے بھی ملاتا ہے اور یہی روڈ پی ڈی خان کو جہلم ہیڈ کوارٹر سے بھی ملاتا ہے یہ ایک بڑا پروجیکٹ تھا پی ایس ڈی پی فنڈڈ پراجیکٹ تھا اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس کے اوپر کام لمبا ہوا ہے اس میں کافی سارا اس میں ڈیلے ایا ہے ہم نے اتھارٹی سے ٹیک اپ کیا ہوا ہے ابھی تک فنڈ ہمیں نہیں ملے ہم امید کر سکتے ہیں اپنی ایفرٹ کر سکتے ہیں اور اتھارٹی سے ٹیک اپ کیا ہوا ہے انشاءاللہ جیسے ہی کوئی اچھی خبر ائے گی سب سے پہلے ہم اپ کو دیں گے اور میں اپ کو یہ یقین دلاؤں کہ ہم بھی اس خبر کا اتنی ہی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جتنی بے تابی سے کوئی پی ڈی خان کا رہنے والا شخص

میرا اپنا علاقہ بھی ادھر سے قریب ہے میں بھی اسی روٹ سے ہی سفر کرتا ہوں اپ بھی دعا کریں ہم بھی کوشش کرتے ھیں
ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری مالکان اور لیبر کے درمیان عرصہ سے چلنے والی کشمکش کے بارے میں جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہم دونوں فریقین سے اس کے اوپر تفصیلی ملاقات ہو چکی ہیں جو ہماری لیبرز ایسوسی اییشن کے جو ذمہ دار تھے ان سے بھی میری میٹنگ ہو گئی ان کے بھی تحفظات ہمارے پاس اگئے جو ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے عہدے داران ہیں ان سے بھی ہماری اس معاملے پہ بات چیت ہو چکی ہے
باقی جہاں تک لا ان اڈر کی بات ہے تو وہ تو ہم کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت قطعی طور پہ نہیں دیں گے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں