85

شہدادپور میں مین شاہراوں پر گٹر نالیں بند گٹروں اور نالیوں کا بدبو دار پانی سڑکوں پر جمع ۔آمدورفت اور ٹریفک کی روانی متاثر کاروبار زندگی ٹھپ

شہدادپور (بیورو چیف:شعیب اسلام )شہدادپور میں مین شاہراوں پر گٹر نالیں بند گٹروں اور نالیوں کا بدبو دار پانی سڑکوں پر جمع ۔آمدورفت اور ٹریفک کی روانی متاثر کاروبار زندگی ٹھپ تاجروں کا سخت ردعمل ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کی مین شاہراہ تین تلوار نزد اہلحدیث مسجد ۔حیسکو ٹو ۔الحبیب بینک اسلامی۔قدیر سوٸیٹس ۔سندھ بینک ۔شریف ٹاون کے سامنے گٹر نالوں کے بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر کلنا روز کا معمول بن گیا جس سے ٹریفک کی روانی اور آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔جس پر شہدادپور کے تاجر حاجی مشتاق بٹ۔حاجی ظہیر الدین ۔الحاج غلام رسول نے شدید ردعمل دیتے ہوٸے کہا کہ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہماری دکانوں کے سامنے گٹر لاٸینیں بند ہونے نالیوں اور گٹروں کا بدبو دار پانی سڑکوں پر بہنا روز کا معمول بن چکا ہے ۔جس کی شکایت درجنوں پر بالا حکام کو دی مگر کوٸی کارواٸی نہ ہوٸی ۔گندے پانی کے کھڑے ہونے سے پوری سڑک تباہ ہوچکی ہے ۔جس سے حادثات روز کا معمول بن چکا ہے ۔اور علاقہ کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے ۔انھوں نے بالا حکام سے اپٕیل کی ہے ہمیں اس گندگی کے ماحول سے بچایا جاٸے ۔تاکہ ہم اپنے بچوں کیلٸے روزی کما کر ان کا پیٹ پال سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں