منڈی بہاؤالدین 101 متاثرہ مالکان کی 1013 کنال 14 مرلہ زمین کے فرد ملکیت متاثرہ مالکان کے حوالے کر دئیے گئے

منڈی بہاوالدین،سے بڑی خبر آپ کو دے رہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر غریب کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے موضع رکن زمین فراڈ کیس کے 101 متاثرہ مالکان کی 1013 کنال 14 مرلہ زمین کے فرد ملکیت متاثرہ مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا ۔
تقریب میں ضلعی افسران ، متاثرہ مالکان ، کسان اتحاد و کسان بورڈ کے نمائندگان ، میڈیااور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ موضع رکن کے کسانوں کے رقبہ جات کو ایک نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی نے بوگس طریقے سے خود ساختہ مالکان کو منتقل کروا کر ان کو رقبے سے محروم کر دیا تھا۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ غریب کسانوں کی اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے ،
تمام بوگس فرد ، بدرات اور انتقالات کو خارج کر تے ہوئے متاثرین کو زمین واپس کر دی گئی ہے۔
ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارائی جاری ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اہلیان رکن نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہلیان منڈی بہاوالدین نے بھی ڈپٹی کمشنر کی دن رات کی محنت اور اس تاریخی اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں