94

ہم اپنا کام ایمانداری سے کریں گے لوگوں کو دفتر میں ملوں گا تحصیلدار رانا محمد الیاس

ہم اپنا کام ایمانداری سے کریں گے لوگوں کو دفتر میں ملوں گا تحصیلدار رانا محمد الیاس
میڈیا ہمارا ساتھ دے عوام کے ہر جائز کام کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں
منڈی بہاوالدین (راجہ زبیع +ندیم اقبال)کام میرٹ پر ہوگا اور فوری ہوگا آپ کو ہمیشہ دفتر میں بیٹھ کر کام کرتا ملوں گا جس وقت سے کوشش کی ہے کہ بزرگوں کے کام پہلے کروں اور کسی کو انتظار کی زحمت نہ کرنی پڑے ہر شخص اپنا کام اگر ایمانداری سے کرے تو مسائل پیدا ہی نہیں ہوتے کوشش کروں گا کوشش کروں گا کہ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے اج کل پٹواری حضرات کی ڈیوٹیاں بہت زیادہ ہیں اس کے باوجود کوشش کریں گے کہ پٹواری بھی لوگوں کے مسائل بروقت حل کریں کم وسائل میں رہ کر جہاں تک ممکن ہو سکا مخلوق خدا کے کام کریں گے میں زیادہ باتیں نہیں کرتا میرے جانے کے بعد اپ کی جو رائے میرے بارے میں ہوگی وہی حتمی بات ہوگی میں بڑھ کے مارتا رہوں میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میرا کام بتائے گا کہ میں کیسا کام کرتا ہوں
اس موقع سٹاف بھی الرٹ تھا اور ریڈر تحصیلدار عرفان مختار بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ تحصیلدار رانا محمد الیاس متحت پرور اور شفقت کرنے والے افسر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ان کے زیر سایہ نئی انرجی اور نئے ولولے کے ساتھ کام کریں گے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں اور اپڈیٹ کے لیے وزٹ کریں ہمارے ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں