120

تھانہ پنڈ دادن خان چوکی کھیوڑہ کی حدود با اثر افراد کی بیوہ خاتون چھوٹے بچوں کے رہائشی پلاٹ ومکان پر جعل سازی سے قبضہ کی کوشش

کھیوڑہ ( بیورو چیف جہلم) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،ار پی او راولپنڈی ،ائی جی پنجاب ،سے متاثرہ خاندان سے ظلم وزیادتی اندراج مقدمہ کی استدعا
تھانہ پنڈ دادن خان چوکی کھیوڑہ کی حدود با اثر افراد کی بیوہ خاتون چھوٹے بچوں کے رہائشی پلاٹ ومکان پر جعل سازی سے قبضہ کی کوشش جاری بیوہ خاتون کے گھر میں گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا بیس سے زائد افراد نے رہائش جگہ پر قبضہ کرنا شروع کر دیا 15 کی کال پر متعلقہ چوکی کھیوڑہ موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقوں کو پابند کیا لیکن بااثر افراد نے چوکی کھیوڑہ کی ہدایت پر عمل نہ کیا رہائش پزیر خاتون بچوں کے علاوہ رہائش پزیر ضعیف العمر میاں بیوی کی دادرسی نہ کی جارہی ہے اور رہائشی پلاٹ کی ایک طرف قبضہ کی کوشش جاری ہے اور متاثرہ خاندان کے راستے کو ایک طرف سے بند کیا جا رہا ہے موجودہ صورت کے مطابق بجلی گیس کے میٹر اور ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ میں مکان کا اندراج بھی موجود ہے با اثر افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے لہزا متعلقہ حکام بالا سے فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کا مطالبہ امید کی جاتی ہے ڈی پی او جہلم صاحب حفیہ تحقیقات بھی کراہیں گئے کیونکہ مقامی پولیس واقع کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں