61

ڈی سی منڈی بہاوالدین۔ چار ٹریکٹر، 5 لوڈرز پک اپ گاڑیاں، ایک کوڑا اٹھانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی اور ایک درجن کوڑا ڈالنے والے کنٹینرز سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ دیگر آٹو میٹک قیمتی مشینری کی چابیاں متعلقہ ملازمین کے حوالے کر دیں،

مندی بہاوالدین سے ہمارے نمائندے ندیم اقبال کی رپورٹ کے مطابق
وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین کو شہر کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کیلئے تقریبا 50 کروڑ روپے مالیت کی مشینری جس میں چار ٹریکٹر، 5 لوڈرز پک اپ گاڑیاں، ایک کوڑا اٹھانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی اور ایک درجن کوڑا ڈالنے والے کنٹینرز سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ دیگر آٹو میٹک قیمتی مشینری کی چابیاں متعلقہ ملازمین کے حوالے کر دیں، اس حوالہ سے ایک خصوصی تقریب میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی گئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ذوالفقار احمد، سی او بلدیہ احمد وقار بھٹی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں