114

منڈی بہاوالدین ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تین گھنٹے طویل و تفصیلی دورہ

منڈی بہاوالدین، سے خبر شامل کرتے ہیں
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تین گھنٹے طویل و تفصیلی دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ،ایکسئین بلڈنگ قرار شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد21 سٹاف ملازمین ،9 ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی جولائی اور اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی اورملازمین کے کنٹریکٹ میں89دنوں کااضافہ،04 پرنٹرز، 02تھرمل پرنٹرز، ایک لیپ ٹاپ کی خریداری،انڈور ایمرجنسی فارمیسیز کا قیام ،انٹرنیٹ بل کی ادائیگی، سٹی ہسپتال میں پیڈز نرسری کا قیام اور مختلف ادائیگیوں ںسمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ضلع منڈی بہاوالدین میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے وارڈز، ایمرجنسی، ایڈمن بلاک، سٹاف کی حاضری ، فارمیسی سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیااور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی، ستھرائی اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ہسپتال کے تمام سٹاف کی حاضری بائیو میٹرک ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے فرائض کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی طبی سہولیات سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں