68

مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ بیرسٹر تیمور نواز ڑ وار برائےMPA (pp27)

مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ بیرسٹر تیمور نواز ڑ وار برائےMPA (pp27)

مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے تمام عہدہ داران کو اتحادو اتفاق سے رہنا چاہیے۔ ورکرز اور کارکنان نالاں ہیں ان باتوں سے، ان کو اعتماد میں لیں۔ بیرسٹر تیمور نواز

بیرسٹر تیمور نواز اُمید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی27 کا خصوصی انٹرویو جس میں تحصیل پنڈ دادن خان کی تعمیر ترقی اور پچھلے ۳۷ سال سے ن لیگ کے کردار کے حوالے سے بہت اہم سوال۔ پورے پاکستان اور تحصیل پنڈ دادن خان میں سب سے زیادہ ن لیگ کی حکومت رہی لیکن تحصیل کا جو حال ہے وہ آپ کے سامنے۔صحافی کا سوال جس پر بیرسٹر تیمور نواز کا تفصیلی جواب قلم بند کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یقیناً اس بات میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کے ن لیگ کی پنجاب میں سب سے زیادہ عرصہ حکومت رہی اور یہ بات بھی نہیں کے نون لیگ نے کام نہیں کروائے آپ اپنے علاقہ کی بات کریں تو میں صرف ایک پروجیکٹ کینال والے کی طرف توجہ دلوانا چاہوں گا باقی آپ فلحال رہنے دیں کینال والا پروجیکٹ اتنا بڑا پروجیکٹ ہے جس سے ہماری اور آپ کی بنجر زمین بھی آباد ہو ں گی کسان خوش حال ہو گا جن کی زمین ا اس پروجیکٹ میں صرف ہوئی اُن کو اس کے بدلے اجرت ملی مزید تفصیل میں بھی میں آپ کو نہیں لے کر جاؤں گا صرف اس پر اکتفا کروں گا جتنا بڑا یہ پروجیکٹ ہے یہ نہ کسی نے لانا تھا اور نہ کوئی لا سکتا ہے اور نہ کوئی اس کے فنڈز ریلیز کروا سکّتا تھا اور آپ کو دوبارہ یاد کرواتا چلوں کہ یہ پروجیکٹ بھی میاں صاحب کے دور حکومت میں جہلم کو ملا۔مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ترقی اور تعمیر کی راہ پر گامزن کرے گی۔ضلع جہلم میں ترقی اور خشحالی کے کام کیے اور انشإللہ دوبارہ کرے گی۔اور ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان کا میگا پروجیکٹ جلالپور کنال مسلم لیگ نون کے دور میں منظور ہوا صرف تختی کسی اور کے نام کی لگ گٕی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر سوال کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورتحال کچھ صحیح نہیں ہے جس طرح اور جہاں عمران خان نے ملک کو لا کر کھڑا کر دیا ہے ای ایم ایف اور تقریباً چار سال میں عمران خان نے تین دفعہ وزیر خزانہ تبدیل کیا۔ اُن حالات کے بعد ملک کی صورتحال کیسے صحیح ہو گی ہمھن بیوقوف بنایا گیا ہماری عوام کو لال بتی کے پیچھے لگایا گیا کے خان صاحب صرف ڈائری لے کر گے ہیں اج پتہ چلا کہ اس ڈائری میں کیا کیا لے کر گے ہیں جس پر دوبارہ صحافی کا سوال کے مثلاً کیا لے کر گئے عمران خان تو بیرسٹر تیمور نواز نے کہا مثلا توشہ خانہ۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر صحافی نے سوال کیا تو اس پر اُن کا کہنا تھا کہ فواد کا سیاسی مستقبل بہت تاریک دیکھ رہا ہوں۔پی پی27 کے ٹکٹ کے حوالے سے صحافی کے سوال پر بیرسٹر صاحب کا کہنا تھا ابھی پارٹی نے پی پی27 کا ٹکٹ کسی کو نہیں دیا پوسٹر بینر لگانے سے ٹکٹ نہیں مل جاتا۔جب وقت آیا تو پتہ چلے گا کہ ٹکٹ کس کو ملتا ہے پارٹی قیادت تحصیل پنڈ دادن خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ مسلم لیگ ن نے سب صحیح کیا ہے ہمارے لوکل قیادت میں بھی کمیاں رہی ہیں۔اور اب یہ نہیں کے ہم وہ کمیاں ہی لے کر بیٹھے رہیں همہں آگے بڑھنا بے اور پرانی غلطیوں کو بھلا کر اُن کمزوریوں کا مقابلہ کرنا ہے دھڑے بندی کے سوال پر انہوں نے کہا دھڑے بندی ہر جماعت میں ہے ۔ لیکن اس سے عوام کا نقصان ہوتا ہے اور میرا نہیں خیال کہ دھڑے بندی ہونی چاہئے آخری سوال پر جب بیرسٹر صاحب سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو نون لیگ کا ٹکٹ نہ ملا تو پھر آپ کا کیا رد عمل ہو گا جس پر بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان دیا کے یہ بہت سخت سوال ہے لیکن بہرحال مجھے ٹکٹ نہ ملا تو جو پارٹی کا فیصلہ ہو گا مجھے قبول ہو گا۔ آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون وہ واحد پارٹی ہے جو ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہےمسلم لیگ نون ضلع جہلم کے تمام عہدہ داران کو اتحادو اتفاق سے رہنا چاہیے۔ ورکرز اور کارکنان نالاں ہیں ان باتوں سے، ان کو اعتماد میں لیں۔ پارٹی ورکرز کو چاہیے پارٹی کے نظریے کو مدِ نظر رکھ کر چلیں۔ضلع جہلم کی عوام میاں محمد نواز شریف صاحب سے محبت کرتی ہے اور انہی کے نام پر ووٹ دیتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں