74

جہلم ۔اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے

اب آپ کو خبر دے رہے ہیں جہلم سے ہمارے نمائندے ثاقب اعوان کی رپورٹ کے مطابق
غلہ منڈی میں کریانہ سٹور پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے اور دو افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فیصل عرف پہلوان نامی شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا قتل جبکہ بیٹا اور رشتہ دار زخمی ہو گئے،فائرنگ کرنے والا شخص موقعہ سے فرار ہو گیا،قتل ہونے والوں کی شناخت یامین اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں احسان اور فیصل شامل ہیں، ملزم کی گرفتاری کےلیے شہر کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ اب تک لیے اتنا ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں