104

ماں نے 3 کم سن بیٹوں کو زہر دے دیا۔ 2 بچے جاں بحق۔ وجہ گھریلو ناچاقی / تنگدستی بتائی جا رہی ہے۔ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اب آپ کو ایک افسوسناک خبر سے آگاہ کرتے ہیں ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملکوال، چک رائب میں ماں نے 3 کم سن بیٹوں کو زہر دے دیا۔ 2 بچے جاں بحق۔ وجہ گھریلو ناچاقی / تنگدستی بتائی جا رہی ہے۔ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملکوال کے علاقہ چک رائب میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے اپنی ہی گود اجاڑ دی، اپنے بطن سے جنے تین بیٹوں کو پانی کے ساتھ زہریلی گولیاں کھلا دیں جس سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیافیصل آباد میں محنت مزدوری کرنے والے چک رائب کے رہائشی توقیر احمد کی بیوی مہوش بی بی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے تین بیٹوں سات سالہ سفیان احمد، پانچ سالہ سبحان احمد اور دس سالہ محمد اویس کو پانی کے ساتھ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جنہیں حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا جہاں محمد اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین منتقل کردیا گیا لیکن وہاں سے بھی انہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس تھانہ ملکوال نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیں جبکہ ملزمہ کے خاوند توقیر احمد کے چچا صغیر احمد کی درخواست پر ملزمہ کیخلاف زیردفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں