73

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر گلیانہ پریس کلب کے زیر اہتمام 13 سال سے کم عمر بچوں کے بچوں میں ملی نغموں کے مقابلہ کا انعقاد

خبر شامل کرتے ہیں گلیانہ سے ہمارے بیورو چیف آصف حسین عطاری کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر گلیانہ پریس کلب کے زیر اہتمام
13 سال سے کم عمر بچوں کے بچوں میں ملی نغموں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سکول آف ساٸنسز گلیانہ، کنگز سکول شبیر کیمپس گلیانہ، چیمپئن آف فاؤنڈیشن سکول گلیانہ اور الاٸیڈ سکول بھدر اور سی وائز ہاؤس سکول بھٹہ کے بچوں نے حصہ لیااوربچوں بھر پور شرکت کی۔
بخت محمد نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور قیصر اسماعیل نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا
نقابت کے فراٸض باٶ چودھری محمد یسین نے انجام دیے۔
تمام بچوں نے اپنے اپنے انداز میں ملی نغمے پیش کرکے خوب دادوصول کی
۔کنگز سکول شبیر کیمپس گلیانہ کے طلباء نے سب سے بہتر انداز میں ملی نغمے پیش کیے.ملی نغموں کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن کنگز سکول شبیر کیمپس گلیانہ کی حمنہ الیاس نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن بھی کنگز سکول شبیر کیمپس گلیانہ کی صالحہ ساجد نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن الائیڈ سکول بھدر کے محمد شاویز نے حاصل کی ۔بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئےانہیں سرٹیفیکیٹ اور ٹرافیاں بھی دی گئیں
انجینٸر جاوید شاہد گلیانہ اور قیصر اسماعیل سابق صدر گلیانہ پریس کلب نے جج کے فراٸض انجام دیے
اس موقع پر محمد شہبازصدر گلیانہ پریس کلب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابچوں میں ملی نغموں کا مقابلہ کرانے کا مقصد بچوں میں وطن کی محبت پیداکرنا ہے
یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔
گلیانہ پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے ملی نغموں کے مقابلے کی اس تقریب میں محرر تھانہ گلیانہ محمد اسجد مرزا نے خصوصی شرکت کی دیگر نمایاں شرکاء میں پروفیسر عبد المنان ڈاٸریکٹر کنگز سکول گلیانہ،محمد شہباز،باو چوہدری محمد یاسین ،چودھری خالد پرویز،راجہ جاوید اقبال،آصف حسین عطاری، انجینئر جاوید شاہد،قیصر اسماعیل ،ذوالفقاربٹ دھم،عدنان اختر،عمروقاص گلیانہ ،چوہدری آصف محمود برسالہ، فاروق ہاشمی اور اے آر ٹی نیوز ٹیم شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں