67

وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا، مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائی

منڈی بہاوالدین سے خبر شامل کرتے ہیں مدثر حسین کی رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پرانچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا، مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائی اور بیشتر لوگوں کی شکایات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محکموں کے افسران رپورٹس لے کر موقع پر موجود تھے۔ انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو بر وقت ریلیف فراہم کیا جائے ۔جس پر سائلین نے انچارج وفاقی محتسب سرگودھا کا شکریہ اداکیا۔ اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ جن پر کارروائی کے لئے ان شکایات کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں