76

شاہ محمد شاہ کو سندھ کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر ن لیگ کو سندھ میں بچایا جاۓ، رانا لیاقت

شہدادپور( رپورٹ شعیب اسلام )
شاہ محمد شاہ کو سندھ کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر ن لیگ کو سندھ میں بچایا جاۓ، رانا لیاقت
شہدادپور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سانگھڑ کے سینئر رہنما رانا لیاقت نے مسلم لیگ هائوس شہدادپور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر سندھ میں مسلم لیگ ن کو بچانا ہے تو نہ اہل صوبائی قیادت کو ہٹانہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ من پسند افراد کو نواز نے میں پورے ہیں، من پسند افراد کو بڑے بڑے عہدے دیئے جاتے ہیں، سینئر کارکنوں پر جونیئر کارکنوں کو مسلط کیا جارہا ہے جس سے پارٹی کے سینئر ورکرز میں مایوسی فیل رہی ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن سینئر عہدیداروں پر جونیئر کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، چار مرتبہ مسلم لیگ ن کی حکومت مرکز میں آئی لیکن مرکز کی جانب سے کسی بھی کار کن کو کی کسی قسم کی کو ملازمت نہیں دی گئی لیکن کار کنان پھر بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے، رانا لیاقت نے مزید کہا کہ میں قائد میاں محمد نواز شریف، اور محترمہ مریم نواز، سے گزارش کرتے ہیں کہ نہ اهل صوبائی صدر سندھ کو صدارت سے ہٹاکر مسلم لیگ ن کو سندھ میں ختم ہونے سے بچائیں، قائد میاں محمد نواز شریف، اور محترمہ مریم نواز، ہماری بات کا نوٹس لیں، ورنہ سندھ میں مسلم لیگ ن سندھ میں صرف شہباز شریف اور شاہ محمد شاہ ہی رہیں گے مخلص اور سچے کار کنان مسلم لیگ ن چھوڑ جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں