99

قربانی کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں رٹ نیوز کا پبلک سروس میسج

قربانی کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں رٹ نیوز کا پبلک سروس میسج
اللہ تعالیٰ نے جسے قربانی کی توفیق اور استطاعت دی ہے وہ اپنی زبان سے خدا کا شکر ادا کرے اور دعا کرے کہ اُس کی عنایت اور مدد، زندگی بھر ہر وقت شامل حال رہے۔
قربانی کریں لیکن ساتھ ہی دوسروں کو تکلیف دینے سے بھی بچیں، تقویٰ کا اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ انسان دوسرے انسان کیلئے بے ضرر ہوجائے، جانور کی خدمت کریں لیکن ارد گرد کے انسانوں کو تکلیف نہ دیں۔
گوبر کو بروقت اٹھا کر کچرا کنڈی میں پھنکوائیں، راستے کو حتی الوسع تنگ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ قربانی کرنے کے بعد سڑک کو پانی سے دھو کر صاف کریں، آلائشوں کو ایک بڑے شاپر یا پلاسٹک کی بوری میں ڈال کر مناسب جگہ پر پہنچائیں تاکہ حکومت اسے اٹھوا سکے۔
علمائے کرام سے بھی گزارش ہے کہ کھالوں کے صحیح مَصرَف بتانے کے بعد وہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت سے بھی آگاہ کریں، لوگ ان علماء کرام کی عزت کرتے ہیں اور سنتے مانتے ہیں اس سے بہت فرق پڑے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، کمی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور فلسفہ قربانی کو اس کی روح کے ساتھ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
رٹ نیوز نیٹ کا پبلک سروس میسج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں