147

یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں عطیات ِ خون کیلئے کیمپ اورسمینارکا انعقاد ہوا

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں عطیات ِ خون کیلئے کیمپ اورسمینارکا انعقاد ہوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ بلڈ ٹرانسفیوژن اور منڈی بہاؤالدین کیمپس کی بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے اشتراک سے سمینارسے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ اور پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج لیفٹیننٹ کرنل (ر) عطاء الرحمن نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی جبکہ ڈاکٹر طارق محمود مخدوم، ڈاکٹر میاں محمد سعید تکنیکی ماہرین موجودتھے،ڈائریکٹر کیمپس ظہیرالدین بابرنے یونیورسٹی کیمپس کی بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر فیکلٹی اور طلباء کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا،اورغیرنصابی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر اسد رحمان نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تکنیکی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ خون کے عطیات کے عالمی دن 2023 کے موضوع (“Give Blood, Give Plasma, Share Life, Share Often”) پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بصیرت افروز انداز میں سیمینار کے شرکاء کو خون کے عطیات کے عالمی دن اور خون کے عطیات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کے سوالات و استفسارات کے جوابات دیئے اور خون کے عطیات سے متعلق کچھ عام غلط فہمیوں اور خرافات کے بارے میں حقائق کو واضح کیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ نے اپنے خطاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر یونیورسٹی کیمپس کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے خون کے عطیات کے بارے میں منصوبہ بندی کے ساتھ آگاہی کی اہمیت اور اس اہم کردار پر روشنی ڈالی جو ہر فرد خون کے عطیات کے ذریعے زندگیاں بچانے میں ادا کرسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) عطاء الرحمن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیاں ہم وطنوں کی خدمت کے لئے وقف کردیں۔بعدازاں طلبہ کی جانب سے خون کے عطیات مقررہ معیار اور طریقہ کار کے مطابق رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات جمع کیے۔یونیورسٹی کیمپس کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں