156

گجرات. یونان کشتی حادثہ ۔ضلع گجرات کے کشتی میں سوار 47 نوجوانوں کے نام اور ایڈریس جاری کر دیے گئے ہیں

گجرات. یونان کشتی حادثہ ۔ضلع گجرات کے کشتی میں سوار 47 نوجوانوں کے نام اور ایڈریس جاری کر دیے گئے ہیں
ضلع گجرات کے رہائشی یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ نوجوانوں کے نام تھانہ وائز جاری کیے گیے ھیں
تھانہ کنجاہ تھانہ شاھین، تھانہ کنجاہ صدر گجرات، تھانہ رحمانیہ، تھانہ ڈنگہ، تھانہ رحمانیہ، تھانہ ککرالی اور تھانہ بولانی کے دیہاتی علاقوں کے رہائشی نوجوان انسانی سمگلرز کی ھوس کا نشانہ بنے کنجاہ کے گاؤں گولیکی ۔محلہ قاسم آباد ۔ ٹاھلی صاحب کوٹ قطب دیں کوٹ نتھو جبکہ ڈنگہ کے گاؤں نور جمال۔ گجرات کے گاؤں دیدڑ ۔ محلہ امین آباد اور ناروالی اور گاؤں دھول سرائے کے رھائشی نوجوان شامل ھیں جبکہ تھانہ ککرالی کے گاؤں بٹر۔ گاؤں سنگلا۔ گاؤں راجپور ۔ جبکہ بولانی کے گاؤں گوریاں۔تہال ۔ڈاک تہال۔ اور گاؤں معصوم پور کے رھائشی نوجوان شامل ھیں جلال پور جٹاں شہر کے دو تین نوجوانوں کے بھی اس بدنصیب کشتی میں سوار ھونے کی اطلاعات ہیں . محلہ آمین آباد کے رہائشی پولیس ملازم علی رضا کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جن کے بھائی ساون کا کہنا ہے کہ بھائی علی رضا گھر سے یکم مئی کو گھر سے سوئٹزرلینڈ بذریعہ ہوائی جہاز جانے کا کہہ کر نکلا تھا. علی رضا کے ماموں کا کہنا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں