172

رپورٹ (اصغر شاکر) ڈسٹرکٹ گجرات میں محکمہ لائیو اسٹاک میں بیشمار بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے

رپورٹ (اصغر شاکر)
ڈسٹرکٹ گجرات میں محکمہ لائیو اسٹاک میں بیشمار بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک ضلع گجرات میں کرپشن ، غلط اختیارات کا استعمال ،سال ہاسال سے ویٹرنری ڈاکٹرز ، ویٹرنری ویکسینیٹرز ، کلاس فور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔کلاس فور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹرز بن کر سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ ویکسینیٹرز بھی ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں ڈھونڈنے سے بھی ویٹرنری ڈاکٹرز دستیاب نہیں جانوروں کے ہسپتال نااہل عملہ کے رحم وکرم پر ہیں ہسپتال کا چپڑاسی دیہاتیوں سے دس دس ہزار فیس لے رہا ہے کبھی کسی نے اس محکمہ کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی کبھی کسی نے ان کے خلاف آواز بلند کی اسکی سب سے بڑی وجہ دیہاتی لوگ ہیں کیونکہ دیہات میں شہروں کی نسبت شعور کا فقدان ہے
ہم روزنامہ رٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے دیہاتی زمینداروں کی آواز بننے جا رہے ہیں اور حکام بالا کو عوام کی آواز پہنچا رہے ہیں تاکہ اس لا پرواہی ، کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے
مزید انویسٹیگیشن اور معلومات محکمہ لائیو اسٹاک کے خلاف عوام تک بہت جلد پہنچائی جائیں گی انتظار کیجئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں