194

تحصیل کھاریاں میں عطائی ڈاکٹروں کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے

رپورٹ (اصغر شاکر)
تحصیل کھاریاں میں عطائی ڈاکٹروں کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے
تفصیلات کے مطابق تحصیل کھاریاں میں عطائی ڈاکٹروں نے اپنے پنجے اتنے مضبوط کر رکھے ہیں ان کے خلاف حکومتی مشینری اپنی رٹ قائم نہ کر سکی ۔
بڑے بڑے لگژری آسائشوں سے لبریز دفاتر میں بیٹھے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسراں بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے کتراتے ہیں ۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں نے مریضوں کو کورٹیزون کا عادی بنا دیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو ممنوعہ ادویات دی جاتی ہیں جن کے سائیڈ ایفیکٹس سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو جاتی ہیں
عوامی حلقوں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے اور افسر شاہی سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں