170

فلسطین میں یہودیوں کی طرف سے ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ، چوہدری عبدالرحمن پلاوڑی

فلسطین میں یہودیوں کی طرف سے ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ، چوہدری عبدالرحمن پلاوڑی
تفصیل کے مطابق چیرمین فرینڈز آف کشمیر گجرات چوہدری عبدالرحمن پلاوڑی نے میڈیا بیورو آفس میں اپنے بیان میں کہا کہ یہودیوں کی طرف سے رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کو اس درندگی کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر چوہدری عبدالرحمن پلاوڑی مزید کہا کہ پاکستان میں امن کی ضامن پاکستان کی مسلح افواج پولیس اور سیکیورٹی ادارے ہیں اگر یہ بے لوث خدمت نہ کرتے تو آج ہمارا حال بھی فلسطین اور کشمیری جیسا ہونا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج ہماری آن بان شان ہے اور افواج پاکستان پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو فلسطین اور کشمیر کے حالات ذہن میں رکھنے چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا قبلہ بھی درست کرنا چاہتے اگر آج پاکستان میں ہم آزادی سے اپنی مساجد میں نمازیں ادا کر رہے ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ سیر و افطاری کی رونقیں بحال رکھے ہوئے ہیں اس کے پیچھے بھی وردی ہے افواج پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں