251

رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اور اس کا احترام سب مسلمانوں پر فرض ہے رمضان ہمیں رواداری اور مساوات کا درس دیتا ہے عاصم ریاض بھٹی صدر انجمن تاجران پھالیہ

رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اور اس کا احترام سب مسلمانوں پر فرض ہے رمضان ہمیں رواداری اور مساوات کا درس دیتا ہے عاصم ریاض بھٹی صدر انجمن تاجران پھالیہ رمضان المبارک میں اللہ پاک مسلمانوں کے رزق میں اضافہ کر دیتا ہے اور عبادات کرنے والو کو اپنی رحمت سے نوازتا ہے ان بیانات کا اظہار صدر انجمن تاجران پھالیہ عاصم ریاض بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان کریم مغفرت کا پیغام لے کر آتا ہے اور پاک پررودگار جو سچے دل سے معافی مانگتا ہے اس کی معافی قبول کرتا ہے انہوں نےکہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں آپس میں اتفاق و محبت اور رواداری کی مثال قائم کرنی چاہیے اور اس مقدس ماہ میں ان سفید پوش حضرات کی خدمت کرنی چاہیے جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینہ میں سچے دل کے ساتھ رب کے حضور سر بسجدہ ہونا چاپییے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں