186

روبی طارق. بیوروچیف سیالکوٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کے مطابق ورکنگ جرنلسٹس کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

روبی طارق. بیوروچیف سیالکوٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کے مطابق ورکنگ جرنلسٹس کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
مرکزی چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنے ممبران کے لیے سال کے دوران بہت سارے مثالی پراجیکٹس کا آغاز کریں گے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا صدر منتخب ہونے کے بعد انقلابی اقدامات سے حقیقی صحافیوں کی مایوسی کا ازالہ کریں گے۔ جاوید ملک
صحافتی حقوق کی جنگ کے لیے ہمارے تمام ممبران جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے شانہ بشانہ چل کر کام کریں گے۔صحافتی تنظیوں کے قائدین کا مشترکہ بیانیہ
راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے سینئر صحافیوں کادبنگ خطاب
راولپنڈی (جے۔این۔پی): جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ممبران کے تعاون سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں JAPکے نومنتخب عہدیداران بالخصوص مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان اور مرکزی چیرمین ایس۔اے۔صہبائی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے راولپنڈی /اسلام آباد کے سینئرز صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جن میں روزنامہ مرکز کے ایڈیٹر انچیف سیف اللہ سیف (ایڈیٹر انچیف روزنامہ مرکز)،سردار خرم (صدر آل پاکستان میڈیا کونسل )، اشفاق عالم تنولی(چیرمین ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن)،راجہ شوکت کمال (Pfuj)،NPCصدارت کے امیدوار جاوید ملک (JAP)،سردار ممتاز (ایڈیٹر اینٹی کرپشن)،خالد چودھری(Neo News TV)،خان حفیظ خان (ایڈیٹر روزنامہ اخبار حق)،ضیا شام(خیبر ٹی وی)،بزرگ صحافیرانا منظور احمد، وقار حیدر چوہان (TV Today)،راجہ ہارون (ایڈیٹر روزنامہ احرار، اسلام آباد) ،خالد سعید (نائب صدر ،ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن )،ارشد خان تنولی (انفارمیشن سیکرٹری ہزارہ جرنلسٹس)،عدنان حیدر بری (Kn News)،بشیر راجہ(ایڈیٹر انچیف ہفت روزہ ہائی کلاس )،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سعید خان سدوزئی(لیگل ایڈوائزر JAP)،مناظر علی(ایڈیٹر انچیف امید نو ،اسلام آباد) نے اپنے اپنے خطاب میں مثبت میڈیا کے فروغ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیرمین قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا انسٹی ٹیوشن کا درجہ دیتے ہوئے سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیرمین اور سینٹرل سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھر کے حقیقی صحافی اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ۔تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے ہر موقع پر اپنے صحافی بھائیوں کے حق کے لیے آواز بلند کی ہے۔عنقریب جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کے لیے مثالی پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔تقریب کے اختتام پر پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں