69

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اومحمد ناصر سیال نے لیہ پولیس کی کمانڈ سنبھال لی

اب آپ کو خبر دے رہے ہیں لیہ سے جہاں کرائم فائٹر دلیر
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اومحمد ناصر سیال نے لیہ پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ،ضلعی دفتر پولیس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ڈی ایس پی صدر عبد المجید مستوئی نے ڈی پی او لیہ سے دفتری سٹاف کا تعارف کروایا ،لائن آفیسر قیصر اقبال کی قیادت میں لیہ پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی،ڈی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنا ٹرن آﺅٹ بہتر رکھیں ،دفتر پولیس آنے والے سائلین سمیت تمام شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کو انتظار کروائے بغیر پولیس سروسز فراہم کی جائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ فورس کے جوان لیہ پولیس کو حاصل کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کےلئے جذبہ سے سر شار ہو کر محنت اور دلجمعی سے فرائض سر انجام دیں، ڈی پی او نے دفتری عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے مورال کو بلند کرنے میں کردار ادا کریں۔
بیورو رپورٹ رٹ نیوز لیہ
مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ اخبار پڑھنے کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں