73

عید میلاد النبی ﷺ۔جلوس اور مجالس میں شریک ہونے کے لیے سنگل انٹری دی جائے گا ڈی پی اوانور سعید کنگرا

عید میلاد النبی ﷺ۔جلوس اور مجالس میں شریک ہونے کے لیے سنگل انٹری دی جائے گا ڈی پی اوانور سعید کنگرا
پنجاب کنسٹیبلری ریزرو سمیت رینجرز کمپنی اس موقع پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا
منڈی بہاوالدین پولیس (رٹ نیوز) منڈی بہاوالدین میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 64 جلوس اور 06 محافل کا انعقاد کیا جائے گا 717۔پولیس افسران و ملازمین 08 ایلیٹ ٹیمیں۔جبکہ 05 پنجاب کنسٹیبلری ریزرو سمیت 01 رینجرز کمپنی اس موقع پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے بتایا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام مسالک کے علماء اکرام نے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ۔جلوس اور مجالس میں شریک ہونے کے لیے سنگل انٹری دی جائے گا۔متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں کے ذریعہ سے بند کیا جائے گا۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا استعمال، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعہ سے چیکنگ، ویڈیو ریکارڈنگ،اور مناسب روشنی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ جلوسوں کے مخصوص روٹس اور ان کے بروقت اختتام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے جلوسوں کے ساتھ ساتھ موجود رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں