88

آصف بشیر بھاگٹ سید شہابل شاہ چوہدری امتیاز احمد پٹواری حاجی محمد اشرف گجر حاجی صفدر علی گجراور دیگر معززین کی کاوشوں سے چک جیون المعروف وڈا رسولپور میں قتل کے کیس کا راضی نامہ ہو گیا

خبر شامل کرتے ہیں پہلاں سے ہمارے نمائندے رفاقت علی شیخو کی رپورٹ کے مطابق
آصف بشیر بھاگٹ سید شہابل شاہ چوہدری امتیاز احمد پٹواری حاجی محمد اشرف گجر حاجی صفدر علی گجراور دیگر معززین کی کاوشوں سے چک جیون المعروف وڈا رسولپور میں قتل کے کیس کا راضی نامہ ہو گیا


تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل دھریکاں سے چوہدری مہدی خاں تارڑ اور گوندل برادری کے لڑکوں اور رسولپور کےنمبردار برادری کےلڑکوں کی آپس میں چپقلش ہوئی
جس کے دوران چک جیون کا باسط گجر نامی نوجوان قتل ہو گیا تھا جس کے راضی نامے کے سلسلے میں علاقے کے کئی معززین کوشش کرتے رہے جو آج پایہ تکمیل تک پہنچ گیا اوردھریکاں سے باضابطہ طور پر مہدی خاں تارڑ نے بھرے مجمعے میں معافی مانگی جس کو رسول پور کی نمبر دار برادری سے چوہدری محمد انور چوہدری عبدل محسن نمبر دار فوجی غلام عباس چوہدری صالح نمبردار نے خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا اس موقع پر سید شہابل شاہ مکھنانوالی آصف بشیر بھاگٹ کے بھائی ندیم بشیر بھاگٹ اور ڈاکٹر شعیب سیال نے دونوں دیہات کی اجتماعی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم جتنے معززین علاقہ یہاں تشریف فرما ہیں ہم ان سب کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے صلح میں اپنا کردار ادا کیا اس موقع پر علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سید عاشق حسین شاہ سید فرمان حسین چوہدری ذوالقرنین گجر چوہدری عادل امتیاز چوہدری ہارون اصغر گجر چوہدری امجد حسین گجر چوہدری خالد حسین گجرسندھانوالہ چوہدری امداد حسین چوہدری ظفر اللہ نمبردار قاضی یاسر چوہدری وقاص ہیلاں چوہدری حماد حیدر گجر چوہدری کرامت حسین چوہدری مقرب گجر چوہدری ظفر اقبال مرزا اشرف بیگ مکھنانوالی چوہدری طارق ممبر چوہدری جہان خاں میانہ چک چوہدری فاروق احمد ساہی ڈاکٹر شہباز احمد چوہدری شاہین سیکرٹری محمد خاں تبسم چوہدری محمد اشرف چوہدری جواد حسین میکن اور صحافی برادری سے مرزا مظہر بیگ ریاض نواز توحیدی اور چوہدری رفاقت شیخو نے شرکت کی اور اس صلح کو علاقے کے لیے خوش آئند کہا اور آخر میں قاری نعیم ارشد جلالی صاحب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں دیہاتوں کو امن کا گہوارہ بنائے اور علاقے کے معززین جنہوں نے صلح میں کردار ادا کیا ان کو اجر عظیم عطا فرمائے
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں